3اگست 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارالمدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭سعودی پبلک پراسیکیوشن نے جرائم کے سدباب کیلئے ’’جرم و سزا‘‘آگہی سے فائدہ اٹھایا۔
٭مملکت میں ثانوی اسکول کی تعلیم ڈھائی برس میں مکمل کرنے کا پروگرام تیار کرلیا گیا، وزارت تعلیم
٭گورنر مکہ مکرمہ نے حج اسکیمیں نافذ کرنے کیلئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی
٭800بین الاقوامی صحافی امسال حج کا آنکھوں دیکھا حال سنائیں گے، وزیر اطلاعات و نشریات
٭خادم حرمین شریفین نے ہمارا حج کوٹہ 37ہزار کردیا، سربراہ الجزائر حج مشن
٭معذور سعودی عبدالرحمان لہتلان البانیہ کیلئے مدد لے جانیوالے سعودی وفد کا سربراہ مقرر
٭ایرانی شہروں میں ولایت فقیہ سے بغاوت پھیلنے لگی
٭اونٹ لے جانیوالی 5گاڑیوں کو مشاعر مقدسہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
مزید پڑھیں:- - - -سعودی کابینہ نے ولی عہد کی زیر صدارت ہائیڈرو کاربن ہائی کمیشن کے قیام کا فیصلہ کردیا