Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کی حفاظت کیلئے 4500سیکیورٹی گارڈز تعینات

منیٰ..... اندرون مملکت سے حج کرانے والی کمپنیوں نے منیٰ اور عرفات میں داخلی عازمین کے خیموں کی حفاطت کیلئے 4500 سیکیورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کرلیں۔ ان میں 2ہزار خواتین بھی شامل ہونگی۔ یہ بات داخلی عازمین کے اداروں کی رابطہ کونسل کے رکن محمد سعد القرشی نے بتائی۔انہوں نے توجہ دلائی کہ مشاعر مقدسہ میں وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق داخلی عازمین کے خیموں میں ایک ہزار کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

شیئر: