Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری اور فریال تالپور آج بھی پیش نہیں ہوئے

اسلام آباد: سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور اپنے خلاف منی لانڈرنگ اسکینڈل کے سلسلے میں تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی تحقیقاتی ٹیم نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم دونوں سیاسی شخصیات کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک کے معاون ایف آئی اے حکام کے روبرو پیش ہوئے اور آصف زرداری اور فریال تالپور کے پیش نہ ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔دوسری جانب فریال تالپور نے ایف آئی اے سے معاملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کی تبدیلی کا بھی مطالبہ کردیا۔ فریال تالپور نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لیے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور ایف آئی اے سے مکمل تعاون کرنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں آصف زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں جب کہ فریال تالپور نے ایف آئی اے کے عبوری چالان کو چیلنج کررکھا ہے ۔
 
 

شیئر: