ریاض.... یہاں محکمہ کسٹمز کے انسپکٹرز نے 2.6ملین نشہ آور گولیوں ، حشیش اور ہیروئن کی اسمگلنگ کی 2کوششیں ناکام بنادیں۔ ریاض محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل محمد الغامدی نے بتایا کہ 195.5کلو گرام ہیروئن اور 138.60 کلو گرام حشیش اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی اسے بھی ناکام بنادیا گیا۔ محکمہ کسٹم کو اپنے ذرائع سے رپورٹ ملی تھی کہ بعض اسمگلر انتہائی فنکارانہ طریقے سے حشیش وہیروئن اور نشہ آور گولیاں مملکت لانے کیلئے کوشاں ہیں۔