پتنگ کے ووٹ بلے میں تبدیل ہوئے ،فاروق ستار
کراچی ... ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018 میں نئے انداز سے دھاندلی کی گئی۔ تحریک انصاف کو سیٹیں تھالی میں ڈال کر دی گئیں۔منگل کو کنور نوید جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کا نیا طریقہ ایجاد کیا گیا ۔پتنگ کے ووٹ کو بلے میں تبدیل کیا گیا۔ سیکڑوں پریذائیڈنگ اداروں نے ہمیں اندر کی کہانی سنائی ہے۔خوف کے مارے پریذائڈنگ آفیسر عدالت میں بیان دینے کے لئے تیار نہیں ۔ خوف خدا رکھنے والے آفیسرعدالت میں گواہی دیں۔فاروق ستار نے کہا کہ جن پولنگ اسٹیشن پر ایم کیوایم کو ہرانا تھا ان پولنگ اسٹیشن کے کیمرے بند کرد ئیے گئے ۔ جہاں جہاں ایم کیو ایم کی برتری تھی وہاں بلے کے نشان والے بیلٹ پیپر ڈالے گئے اور مخالف امیدوار کو برتری منتقل کی گئی۔ برتری کی منتقلی کا عمل نتائج میں 5 گھنٹے کا وقفہ کرکے کیا گیا۔ہمیں ہرانے کے لئے آر ٹی ایس سسٹم کو بند کردیا گیا۔ سسٹم کو بند کرنے کے انکوائری کرائی جائے۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پریذائیڈنگ اور آر اوز کے د ئیے گئے فارم 45 میں ووٹوں کو بہت فرق ہے ۔ فارم 45 پرپولنگ ایجنٹس کے دستخط ہی نہیں۔ ایسے الیکشن کو کیسے قبول کیا جاسکتا ہے؟ ۔