شاہ زین بگٹی نے عمران کی حمایت کردی
اسلام آباد...چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی نے اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھ دئیے۔عمران خان نے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کا احساس محرومی ختم کریں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے شاہ زین بگٹی کا خیر مقدم کیا گیا ۔وزیر اعظم کے انتخاب میں حمایت پر شاہ زین بگٹی اور انکی جماعت کا شکریہ ادا کیا ۔عمران خان نے کہا کہ شاہ زین بگٹی اور انکی جماعت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے، بلوچستان کی محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔