بلائنڈ کرکٹ کونسل کا سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
اسلام آباد:پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ( پی بی سی سی) نے 6 ماہ کیلئے 17 کھلاڑیوںکو سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔سنٹرل کن کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں 3،بی کیٹیگری میں 3 جبکہ سی کیٹیگری میں 11 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کھلاڑیوں کی حالیہ اور گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر کیا گیا ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں ریاست خان،مطیع اللہ اور محمداکرم، بی کیٹیگریز میں بدر منیر، ہارون خان اور نثار علی جبکہ سی کیٹیگری میں محمد راشد، انیس جاوید، محمد ایاز، اسرار الحسن، محسن خان، ثناء اللہ، غلام اکبر، شاہ زیب حیدر، بسم اللہ خان، ادریس سلیم اور عبدالمالک شامل ہیں۔ قومی کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 31 دسمبر تک ہوگا۔ اے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 12ہزار روپے ، بی کیٹیگری کو 10ہزار روپے جبکہ سی کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 9 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ پی بی سی سی نے قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ ان کی کارکردگی کی بناء پر دیا ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں اس مرتبہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔