Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#این اے 131

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے۔ اس موضوع پر ٹویٹر صارفین نے بھی اظہار خیال کیا ہے۔
حسن محمود لکھتے ہیں کہ جب عمران خان نے کہا کہ وہ دوبارہ گنتی کیلئے حلقہ کھولنے کو تیار ہیں تو اسکایہ مطلب نہیں کہ ایک ہی حلقے کو پہلی مرتبہ، دوسری مرتبہ اور تیسری مرتبہ کھولا جائے۔ کیا وہ آئندہ 5برس تک ایسا کرتے رہیں؟ گنتی تسلیم کیجئے اور آگے بڑھیں۔
ردا فاطمہ کہتی ہیں کہ مجھے امید ہے کہ خواجہ سعد رفیق ایک بار پھر ہاریں گے۔ انکے بغیر اسمبلی کتنی اچھی ہوگی۔ وہاں نہ عابد شیر ہوں گے اور نہ رانا ثناءاللہ ۔ اسمبلی کتنی پاک، پاک ہوگی۔
حسن محمود کہتے ہیں کہ این اے 131میں ایک مرتبہ دوبارہ گنتی ہوچکی ۔ سپریم کورٹ صحیح کہتی ہے کہ ہمیں آ گے بڑھنا چاہئے۔ اب حکومت قائم ہونی چاہئے اور وقت ضائع ہونے سے بچانا چاہئے۔
شہیر ملک کہتے ہیں کہ میں حیران ہوں کہ لوگ کس طرح نواز شریف کی فتح سے خوفزدہ ہیں۔ ذہن میں رکھئے کہ عمران خان عارضی وزیراعظم ہیں۔ لوگ نواز شریف سے محبت کرتے ہیں۔
مدیحہ انوار ٹویٹ کرتی ہیں کہ این اے 131لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔ پی ٹی آئی کا کہناہے کہ وہ اعتراض داخل کریگی۔ اگرچہ عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں پاکستان میں کہیں بھی دوبارہ گنتی پر کوئی اعتراض نہیں۔
عبدالمجید کلور ٹویٹ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے این اے 131میں دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا حالانکہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی حلقے میں دوبارہ گنتی کی حمایت کریں گے۔
سہیل احمد کہتے ہیں کہ این اے 131کے خواجہ سعد رفیق اگر بہادر ہوں تو ایم پی اے کی نشست سے مستعفی ہوکر این اے 131پر دوبارہ انتخا ب لڑلیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں