Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال کی دوسری سہ ماہی میں 273.588ارب ریال کی آمدنی ہوئی

ریاض.... سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے رواں مالی سال کے لئے قومی بجٹ کی دوسری سہ ماہی پر رپورٹ جاری کردی۔ انہوں نے کہاکہ دوسری سہ ماہی کے دوران مملکت کو 273.588 ارب ریال کی آمدنی ہوئی2017ءکی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 67فیصد زیادہ رہی۔ تیل کے ماسوا ذرائع سے 89.423ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں 42فیصد زیادہ رہی۔ تیل سے 184.165ارب ریال کی آمدنی ہوئی۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں 82فیصد زیادہ رہی۔ عالمی منڈیوں میں تیل کے نرخوں میں بہتری کی وجہ سے اضافہ ہوا۔اخراجات 280.950تک پہنچ گئے۔ 2017ءکی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 34فیصد زیادہ اخراجات ہوئے۔ تعلیم، صحت او رسماجی بہبود نیز بلدیاتی خدمات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ 42فیصد مجموعی اخراجات انہی شعبوں پر ہوئے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کااظہار کیا کہ اقتصادی اصلاحات پر مسلسل عمل درآمد کی بدولت اقتصادی وسائل میں تنوع اور پائدار آمدنی کے ذرائع قائم ہوئے۔ حقیقی شرح نمو 1.2فیصد پہلی سہ ماہی کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ تیل کے ماسوا شعبے میں شرح نمو 1.6فیصد رہی۔

شیئر: