عمران خان کا سپاہی ہوں،محمود خان
پشاور....خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں،انکے وژن کی تکمیل کےلئے دن رات کام کرونگا ۔ ا عتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا و ں گا۔ عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا۔تحریک انصاف صوبہ میں ماضی کی طرح مزید بہتر کارکردگی دکھائے گی ۔خیبرپختونخوا کے عوام کے مینڈیٹ کی پاسداری کرینگے عمران خان کا سپاہی ہوں ۔تحریک انصاف کے منشور پر مکمل عمل کرونگا ۔دریں اثناء محمود خان کی بطور وزیر اعلی نامزدگی پر ان کے آبائی علاقے مٹہ میں جشن منایا گیا ۔ کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ کارکن ڈھول کی تھاپ اور پارٹی کے ترانوں پر رقص کرتے رہے ۔