Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں جڑواں بہنیں سمندر میں ڈوب کر ہلاک

قنگڈائو ، چین....  موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ملک کے دوسرے علاقو ںکی طرح یہاں بھی اسکول میں چھٹیاں چل رہی ہیں اور انہی چھٹیوں کے دوران  ایک خاتون اپنی دو بچیوں سمیت علاقے کی سیر کو آئی تھی ۔ دونوں بچیاں جڑواں تھیں  اور عمریں 8سال تھیں۔ دونوں ماں کی نظروں سے اوجھل ہوتے ہوئے پانی میں جاگریںاور پھر ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔ جس وقت یہ ہولناک واقعہ پیش آیا  اس وقت انکی ماں بچوں کو دیکھنے کے بجائے موبائل  فون پر سوشل میڈیا میں مشغول تھی اور وقتاً فوقتا ً بچیوں کو یہ ہدایت کرتی رہی کہ وہ پانی کے قریب نہ جائیں ۔ کچھ دیر بعد جب اسے اندازہ ہوا کہ بچیاں نہیں ہیں تو اس نے رونا دھونا اور شور مچانا شروع کردیا۔ اطلاع ملتے ہی تقریباً400امدادی کارکن 8سالہ جڑواں بہنو ں کی تلاش میں مصروف ہوگئیں۔ آخر دوسرے دن انکی لاشیںذرا فاصلے پر مل گئیں۔ عینی شاہدین  کا کہناہے کہ ماں اس طرح اپنے فون پر مصروف تھی جیسے کسی نے گوند لگا کر اس کے موبائل فون کو اس سے چسپاں کردیا ہو۔ یہ صورتحال کسی کے ساتھ بھی پیش آسکتی ہے کیونکہ موبائل فون سے زیادہ رغبت کبھی کسی اچھے نتیجے کی نوید نہیں دے سکتی۔
مزید پڑھیں:- - - - -65ہزار پونڈ مالیت کا 2منزلہ چوبی مکان، رہائش کا مسئلہ حل کرسکے گا

شیئر: