اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی کے اسپیکر ہونگے
اسلام آباد... تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود نے کہا کہ اسد قیصر کے پی اسمبلی میں اسپیکر رہے چکے ہیں وہ تمام روایات سے واقف ہیں۔ اسد قیصر نے اپوزیشن کے ساتھ اچھے روابط رکھے اور ساتھ چلانے کی کوشش کی۔اسی تجربے اور رویے کو دیکھتے ہوئے پارٹی نے انہیں اسپیکر کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔