راجرز کپ :ماریا شاراپووا کی پہلے مرحلے میں کامیابی
لندن:روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا نے راجرز کپ کا فاتحانہ آغاز کر دیا، انہوں نے پہلے مرحلے میں بلغاریہ کی سیسیل کو ہرا کر اگلے راونڈ میں جگہ پکی کر لی ہے۔راجرز کپ کے پہلے مرحلے میں روس کی شاراپووا ا اور بلغاریہ کی سیسیل میں اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا، روسی ٹینس ا سٹار نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے پہلا سیٹ با آسانی 6-1 سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں بھی ماریا اپنی حریف پر حاوی رہیں۔ اس بار انہوں نے 6-2 سے فتح حاصل کر کے دوسرے راونڈ میں جانے کیلئے اپنی راہ ہموار کر لی۔