Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپئنز کپ :رئیل میڈرڈ نے روما کو شکست دے دی

 
اسپین:انٹرنیشنل چیمپیئنز فٹبال کپ کے مقابلے میں اسپینش کلب رئیل میڈرڈ نے روما کو دلچسپ کھیل کے بعد1-2 سے ہرا دیا ہے۔ انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے میچ میں رئیل میڈرڈ نے دوسرے ہی منٹ میں روما کے خلاف گول داغ دیا۔ رئیل میڈرڈ نے حریف گول پوسٹ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں 15 ویں منٹ میں انہیں دوسری کامیابی مل گئی۔ ٹیم روما نے کچھ ہمت دکھائی اور 83 ویں منٹ میں گول کر کے رئیل میڈرڈ کی برتری کم کر دی، بد قسمتی سے وہ میچ کے دوران مزید گول نہ کر سکے۔

شیئر: