کپل دیو،سنیل گواسکر اور سدھو مدعو
اسلام آباد ... تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اپنی تقریب حلف برداری میں 3 سابق کرکٹرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کپل دیو ، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند د ن قبل سنیل گواسکر نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ انہیں عمران خان کی جانب سے تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم ہنداور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کی وجہ سے شائد وہ تقریب میں شرکت نہ کرسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے 92 ورلڈ کپ کے ا سٹارز کو بھی وزارت عظمی کی تقریب میں حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ ایک سوال پر فواد چو ہدری نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ حلف برداری کی تقریب میں تحر یک نصاف کے لاکھوں کارکن شریک ہوں لیکن چونکہ یہ تقریب ایوان صدر کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے اس لئے کارکن شریک نہیں ہوسکتے۔