رنویر، سچن ٹنڈولکر اور کبیر ایکساتھ
بالی وڈ ہیرو رنویر سنگھ نے حال ہی میں فلم”83“کی شوٹنگ کا آغاز کیاہے۔ ایسے میں وہ فلم کیلئے معروف ہندوستانی کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے ملے ہیں۔ حال ہی میں رنویر، سچن ٹنڈولکر اور کبیرخان ایکساتھ دکھائی دیئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری تصویر مشہور ہورہی ہے۔رنویر سنگھ فلم 83 میں کرکٹر کپل دیو کا کردار نبھارہے ہیں۔یہ فلم ورلڈ کپ کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کی فتح کی کہانی پر مبنی ہے۔