تصادم کے بعد اونٹ کار میں پھنس گیا
جے پور .... ہندوستانی ریاست راجستھان میں کار کےساتھ آمنے سامنے سے ٹکرانے کے بعد اونٹ کار کے اندر پھنس گیا۔5دروازوں والی اس گاڑی کے سامنے کے حصے میں اسکی ٹانگ پھنس گئی جبکہ اس نے سن روف سے اپنا سر باہر نکالا۔تصادم کے بعد ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ راہگیروں نے تقریباً4گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اونٹ کو رہائی دلوائی۔ اب اس کا جانوروں کے اسپتال میں علاج جاری ہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ بیکانیر کے قریب سڑک پار کرتے ہوئے یہ اونٹ حادثے کا شکا ر ہوا تھا۔ اس حادثے میں اسے خاصے زخم آئے ہیں تاہم وہ بچ گیا۔