Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ کے شیڈول پر ہند کا پھر اعتراض

  لاہور: ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کے شیڈول پر پھر اعتراضات اٹھا دیئے گئے ہیں اور اس شیڈول پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بورڈ کے ایک اہم اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہندوستانی بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اس کا مقابلہ 19 ستمبر کو دبئی میں ہو رہا ہے جس سے قبل پاکستانی ٹیم کو دو دن کے آرام کا موقع مل جائے گا ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مسلسل 2 دن میچز کھیلنا پڑیں گے۔ بورڈ کا مطالبہ تھا کہ اسے بھی میچ سے قبل آرام کا موقع دیا جانا چاہیئے تاکہ وہ بھی تازہ دم ہو کر میچ میں حصہ لے سکیں۔ ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے دبئی میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، سری لنکا اور ہند کی ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں۔

شیئر: