Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سارے اہم فیصلے وزیراعظم آفس کررہا ہے،وزراءکو کنارے کردیا گیا، سنہا ، شوری

نئی دہلی ...سابق وزراءیشونت سنہا او رارون شوری نے کہا ہے کہ سارے فیصلے وزیراعظم کا دفتر تن تنہا کررہا ہے اور وزراءکچھ نہیں کررہے۔ تمام اہم وزارتی فیصلے وزیراعظم کے دفتر میں کئے جارہے ہیں۔ بی جے پی کے ایک اور ناراض رہنما شتروگھن سنہا نے بھی مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا فرانس رافیل فائٹر جیٹ طیارو ںکا معاہدہ ہو یا کرپشن ، ان سب کیلئے مودی حکومت ذمہ دار ہے۔ ممبئی میں ”جمہوریت بچاﺅ آئین بچاﺅ “کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے یشونت سنہا نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پر شدید تنقید کی او رکہا کہ حکومت میں انکی پوزیشن نمبر 2ہے لیکن انہیں بھی جموں وکشمیر میں پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو بھی وزیراعظم نے روپے کی بندش کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تھا۔ واضح رہے کہ یشونت سنہا نے حال ہی میں سرگرم سیاست سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا۔ رافیل فائٹر طیاروں کا معاہدہ 35ہزار کروڑ روپے کا ہے۔ سنہا نے کہا کہ یہ تو 64کروڑ روپے کے بوفورس اسکینڈل سے بھی بڑا اسکینڈ ل ہے۔ وزیراعظم کا دفتر سارے وزارتی فیصلوں پر کنٹرول کررہا ہے جبکہ وزراءفارغ بیٹھے ہیں۔ ادھر شوری نے اسی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت کے تحت آئین اور جمہوریت کو خطرہ ہے۔ اب تک ہجومی تشدد کے 72واقعات ہوئے ہیں۔ شہاب الدین جعلی مقابلہ کیس میں 54گواہ منحرف ہوچکے ہیں جبکہ سی بی آئی کو غلط طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
 

شیئر: