Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجازت نامے کے بغیر حج کرنے والا10سال کے لئے بلیک لسٹ

ریاض: غیر قانونی طور پر حج کرنے والا غیر ملکی مملکت سے بیدخل کیا جائے اور 10اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اجازت نامے کے بغیر حج کرنا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایسا کرنے والے کو مملکت سے بیدخل کردیا جائے گا ۔ وہ دوبارہ 10سال تک مملکت نہیں آسکے گا۔
 

شیئر: