Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: تجارتی خلاف ورزیوں پر 152 چالان

ریا ض .... وزارت محنت و سماجی بہبودآبادی کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف مارکیٹو ں کے دورے کے دوران 152 چالان کاٹے جبکہ 26 تجارتی ا داروں کو انتباہی نوٹس جاری کئے ۔ عاجل ویب نیوز کے مطابق وزار ت محنت و سماجی بہبود آبادی کی ٹیموں کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں اس ضمن میں ریاض ریجن کے ڈائریکٹر آپریشن یوسف السیالی نے بتایا کہ شہر کی مختلف مارکیٹو ں میں تفتیشی ٹیموںنے متعدد دورے کئے جس کے نتیجے میں 152 دکانوں میں خلاف ورزیوں پر چالان کاٹے گئے جن میں سعودائزیشن کی خلاف ورزی اور دیگر معاملات شامل تھے ۔ 26دکان مالکان کو انتباہی نوٹس جاری کئے گئے جن میں تجارتی لائسنس کی تجدید اور دیگر معاملات شامل تھے ۔ السیالی نے مزید کہا کہ مقررہ پیشوں میں سعودائزیشن کے عمل کو ہر طرح سے مکمل کیاجائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے بارے میں تفتیشی ٹیمیں جامع رپورٹ تیار کر رہی ہیں ۔ 

شیئر: