عبدالرزاق داود اور ڈاکٹر عطا الرحمان کو اہم ذمہ داری؟
اسلام آباد...تحریک انصاف نے حکومتی اداروں کو فعال بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ماہر اقتصادیات عبدالرزاق داودکو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائے گا۔ ذرا ئع کے مطابق عبدالزراق داود صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کی معاونت کریں گے۔ تحریک انصاف تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی ماہرین کی خدمات سے استفادہ کرے گی۔ اعلی تعلیم کے شعبے میں ڈاکٹر عطاءالرحمان کو اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے ۔ مختلف شعبوں میںبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھایا جائے گا ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمی کا حلف اٹھاتے ہی اہم اقدامات اور تعیناتیوں کا اعلان کریں گے ۔تمام تقرریاں سیاسی بنیادوں کے بجائے اہلیت اور میرٹ پر کی جائیں گی۔