Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیمز اینڈرسن نے لارڈز میں نئی تاریخ رقم کر دی

 
لارڈز: انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے لارڈز کے تاریخی میدان پرہند کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک گراونڈ پر 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کی 550 وکٹیں بھی مکمل کر لیں ۔ وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے پانچویں بولر بھی بن گئے۔انہوں نے ہند کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ہند کے اوپنر مرلی وجے کو آوٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ پہلی اننگز میں انہوں نے 5وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں 4وکٹیں حاصل کیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن ا سپنر موتھیا مرلی دھرن کے پاس ہے ،مرلی نے 800 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے، آسٹریلوی اسپنر شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، ہند کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور آسٹریلیا کے گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

شیئر: