Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

30ہزار نرسیں اور ڈاکٹر حجاج کو صحت خدمات فراہم کرینگے

پیر 13اگست 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونےو الے اخبار ”عکاظ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حجاج کا دل جیتنے کیلئے 6زبانوں انگریزی، روسی، چینی، فارسی، اردواور عربی میں انکا خیرمقدم کیا
٭ 6ماہ کے دوران مالیاتی اور انتظامی بدعنوانی سے متعلق 7861شکایات انسداد بدعنوانی ادارے کو موصول ہوئیں
٭ اقوام متحدہ نے حوثیوں اور ایرانیوں کی سرزنش کے سلسلے میں مایوس کیا، سعودی عرب
٭ عراقی وزیراعظم نے تہران کا دورہ منسوخ کرکے ایران کو چپت رسید کردی
٭مصرکی فوجی عدالت نے الاخوان کے مرشد اعلیٰ محمد بدیع اور 4دیگر شخصیات کو عمر قید کی سزا سنادی، البحر اعظم پر مقدمہ دوبارہ چلانے کا فیصلہ
٭ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل آج مصر کا دورہ کرینگے
٭ نفرت و عداوت پھیلانے سے دور رہا جائے، حجاج کے نام سعودی علماءکا پیغام
٭ حج کے دوران مسروقہ زیورات اور نقدی کی حفاظت کیلئے 8گروپ تشکیل دیدیئے گئے
٭ 30ہزار نرسیں اور ڈاکٹر حجاج کو صحت خدمات فراہم کرینگے
٭ مشاعر مقدسہ کو بلدیاتی خدمات کے حوالے سے 27حصوں میں تقسیم کردیا گیا
٭ داخلی عازمین کی گاڑیوں کیلئے 1400اجازت نامے جاری
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: