خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کا نیا غلاف کلید بردار کے حوالے کردیا
پیر 13اگست 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونےو الے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ خالد الفیصل نے خانہ کعبہ کا نیا غلاف کلید بردار کے حوالے کردیا
٭ اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن جلد یہ بات مان لیں گے کہ حوثی امن نہیں چاہتے، یمنی وزیر خارجہ
٭ ایران نے عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کردی
٭ اسرائیل نے حماس کا تختہ الٹنے کی دھمکی دیدی
٭ شمالی شام کے گروپوں نے ترکی کی مدد سے ادلب کا معرکہ جیتنے کا عندیہ دیدیا، قومی فوج قائم کرنے کا عزم
٭ عصر حاضر کے خوارج سے جنگ کرینگے، اردنی فرمانروا
٭ بحر قزوین کے ریاستی ممالک نے قانونی پوزیشن طے کرنے والا تاریخی معاہدہ کرلیا
٭ 3برس سے نظر بند یمنی وزیر حوثیوں کے جبر سے آزاد ہونے میں کامیاب
٭ ایران میں انسداد بدعنوانی کی عدالتیں ، کئی عہدیداروں سمیت 67افراد گرفتار
٭ اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے والے قانون پر نکتہ چینی کرنے والوں سے نتنیاہو ناراض، ان پر اسرائیل کو فلسطینی ریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش کا الزام
٭٭٭٭٭٭٭٭