Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیروں کے کروڑوں کے قرضے،غریب خواتین کا ایک پیسہ بھی معاف نہیں ہوا، راہول

    حیدرآباد - - - -کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ  وزیراعظم  نریندر مودی نے گزشتہ2 سال میں ملک کے سب سے زیادہ 15 امیر افراد کے 2.5 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کئے لیکن  سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کا ایک بھی پیسہ معاف نہیں کیا۔ صدر کانگریس نے حیدرآباد کے شمس آباد میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس برسراقتدار آنے پر 500 سیلف ہیلپ گروپس سے انصاف کرے گی۔ کانگریس نہ صرف ان گروپس کی مدد کرے گی بلکہ ان کی بھرپور حمایت بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم  نریندر مودی اور تلنگانہ کے  وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے جو بھی  وعدے عوام سے کئے تھے، انہیں آج تک پورا نہیں کیاجاسکا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبہ کی نجکاری کررہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ  غریب عوام کو  علاج کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کانگریس کے برسراقتدار آنے پر غریب عوام کے علاج کیلئے مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔ غریبوں کو  روزگار دینے کے ساتھ صحت کے شعبہ اور خواتین کو  تحفظ فراہم کیا جائیگا۔ کانگریس ملک میں غریبوں، کمزوروں، کسانوں کی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے۔راہول نے کہا کہ  ہم 15 لاکھ کے جھوٹے وعدے نہیں کریں گے بلکہ جو کہیں گےاسےکرکے دکھائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ   دہلی میں  اُس وقت کی کانگریس حکومت نے کسانوں کے 70 ہزار کروڑ روپے کے قرضہ جات کو  معاف کیا۔  انھوں نے الزام لگایا کہ  تلنگانہ حکومت سیلف ہیلپ گروپس کی  مدد نہیں کررہی ہے۔ راہول نے کہا کہ تلنگانہ اور  اے پی کی خواتین کے تعاون سے اُترپردیش کے امیٹھی میں  سیلف ہیلپ گروپس قائم کیا گیا۔راہول  گاندھی نے جی ایس ٹی کو ’’گبر سنگھ ٹیکس‘‘ قرار  دیا اور کہا کہ یہ دراصل غریبوں کی جیب سے پیسہ نکالنا ہے۔ کانگریس کی حکومت قائم ہوئی تو حقیقی معنوں میں جی ایس ٹی  فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -تلنگانہ این آر آئی فورم کا خدام الحجاج کی ٹریننگ کیلئے ورکشاپ و سیمینار

شیئر: