نگراں وزیر اعظم کیخلاف بھی نیب کی تحقیقات؟
اسلام آباد ...چیئر مین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کیخلاف ہیلی کاپٹر کا غیر قانونی استعمال کانوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے عہدہ سنبھالتے ہی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہوئے اپنے آبائی علاقے سوات گئے ۔ قانون کے تحت کوئی بھی عہدے دار سرکاری وسائل ذاتی مفادات کے لئے استعمال نہیں کر سکتا۔ چیئر مین نیب پر نگران وزیراعظم کیخلاف کارروائی کرنے کا سخت دباو ہے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم سے جواب طلبی کی جائے گی۔ نیب حکام نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال بارے تمام متعلقہ دستاویزات متعلقہ اداروں سے حاصل کر کے چھان بین شروع کر دی ۔نیب ذرائع نے بتایا کہ چیئر مین ذاتی حیثیت میں دستاویزات کا جائزہ لیں گے اور نگران وزیراعظم ناصر الملک کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کریں گے۔