Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جشن آزادی ہند کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا لال قلعہ سے خطاب

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔ملک آج 72 ویں یوم آزادی منا رہا ہے اس موقع پر ملک کا ہر شہری حب الوطنی کے جذبات سے سرشارہےلال قلعہ سے لیکر ملک کا ہر شہر جشن آزادی کے رنگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے پرچم کشائی کے بعد لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کون نہیں چاہتا تھا کہ جی ایس ٹی قانون منظور ہو، پھر بھی اس پر عملدرآمد نہ ہو۔گزشتہ  سال جی ایس ٹی کا نفاذ عمل میں آیا۔ میں جی ایس ٹی کی کامیابی کے لئے تجارت پیشہ افراد  کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم مودی نے کہاکہ ایم ایس پی بڑھانے کا مطالبہ برسوں سے تعطل کا شکار رہا۔ کسانوں، سیاسی جماعتوں اور ماہرین کے مطالبات کے باوجود کچھ  نہیں ہوا، لیکن کسانوں کی کوششوںسے ہماری حکومت نے ایم ایس پی بڑھانے کا حکم دیا۔ جشن آزادی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر ہم 2013 کی رفتار سے بیت الخلاء تعمیر کرتےاور اسی رفتار سے گاؤں میں بجلی پہنچاتے تو تمام گاؤں میں یہ سہولتیں پہنچانے میں کئی عشرے لگ جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ماہرین اقتصادیات ہندوستانی معیشت کوپُرخطر قراردیتے تھے لیکن آج ماہرین ہندوستانی معیشت کو ترقی پذیرتسلیم کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستان 2022 تک انسانی مشن خلا میں بھیجے گا ، مودی

شیئر: