Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ مستعفی

لاہور.... گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔اپنا استعفیٰ صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ۔ملک محمد رفیق رجوانہ لاہور ہائی کورٹ بار پہنچے۔ وکلاءسے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوا دیا ۔اب نئی حکومت کو اپنا گورنر منتخب کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب میرا اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ مزید عہدے پر فائز رہوں ۔اس لئے اب اپنے گھر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ بار واپس آچکا ہوں کیونکہ ہائیکورٹ بار ہی میرا اصل گھر ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا ۔امکان ہے کہ خیبرپختونخواکے اقبال ظفر جھگڑا بھی اپنا استعفیٰ صدر مملکت کوبھجوا دیں گے ۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر منتخب

شیئر: