Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب جیل کون جائے گا،شیخ رشید نے بتا دیا

اسلام آباد...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف،سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی جیل کا میٹریل ہیں،انہیں جیل میں ہونا چاہئے۔ اڈیالہ سے باہر بھی ایک جیل بنانی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔شہبازشریف کا احتجاج منظور ہے کیونکہ احتجاج ان کا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے100سے زیادہ نشستیں ہوں گی۔عمران خان وزیراعظم ہوں گے اور ا سپیکر بھی پی ٹی آئی سے ہوگا ۔اگر اللہ نے چاہا تو عمران خان اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کا حصہ تھی ۔ایک سوال پرانہوںنے کہا کہ جو وزارت بھی ملی مجھے قبول ہے۔ اگر کوئی وزارت نہیں ملی تو پھر بھی عمران خان کے ساتھ چلوں گا۔
مزید پڑھیں:گورنر پنجاب رفیق رجوانہ مستعفی

شیئر: