آندھرا کے وزیراعلیٰ نے آر ٹس کالج میں قومی پرچم لہرایا
حیدرآباد- - - - آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے سریکاکلم ضلع کے آرٹس کالج میدان میں یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرایا ۔انہوںنے اس رنگارنگ تقریب میں پولیس سے سلامی بھی لی ۔ریاستی وزرا اوراہم شخصیتوںنے اس تقریب میں حصہ لیا۔اس موقع پر مختلف محکمہ جات کی جھانکیاں بھی پیش کی گئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے کئی افراد نے اپنی جانوں کی قربانی دی۔انہوںنے واضح کیا کہ سال 2029تک ریاست کو ملک بھر میں سب سے آگے لے جایا جائے گاچاہئے اس مقصد کے حصول کے لئے کتنی ہی رکاوٹوں کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ ریاست کی تقسیم کے باوجود معیشت میں بہتری پیداکرنے کے اقدامات ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے ۔جس کے طفیل ریاست میں چار برسوں میںدوگنا ترقی ہوئی ہے۔