طلباء نے ملی نغمہ دل دل پاکستان پیش کرکے حاضرین کے دل جیت لئے
طائف (ابو علی بڈانی) پاکستان انٹرنیشنل اسکول طائف میں 14 اگست یوم آزادی پاکستان منایا گیا ۔عمر ناصر نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حا صل کی اور عبداللہ قیصر نے 14 اگست کی اہمیت پر تقریر کی۔ طلباء کے ایک گروپ نے اپنی خوب صورت آواز میںملًی نغمہ "دل دل پاکستان ، جان جا ن پاکستان ـ" پیش کیا ۔پرنسپل قیصر خان نے اس مو قع پرکہاکہ اس وقت پاکستان کو قومی یکجہتی کی اشدضرورت ہے۔ آج کے دن ہم سب اخلاص کیساتھ ایمان ، اتحاد ، اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل رہنے کا عہد کریں۔ پاکستان کو عظیم اور خوشحال بنانے کا پختہ عزم کریں۔پرنسپل نے بچوں کومخاطب کرتے ہوئے َکہاکہ ٓاپ پاکستان کا مستقبل ہیں۔آپ سب اپنی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں تاکہ پاکستان کا مستقبل روشن اور شاندار ہو۔پاکستان ہمارا تشخص ہے اور اس تشخص کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔آئیے ہم سب مل کر دعا کریں کہ ہمارا ملک پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتا رہے۔آخر میں پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا ہوئی اور کیک کاٹا گیا۔