Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوسنیا کا حاجی سعودی لباس میں کیوں؟

مکہ مکرمہ ... بوسنیا سے خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں حج پر آئے ہوئے ایک عازم ادین حمزہ اکادیچ نے سعودی لباس زیب تن کرکے اپنے تمام رفقاءاور سعودی عہدیداروں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کردیا۔ بوسنیائی عازم حج نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ میں نے جو کچھ کیا وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تئیں قدرو منزلت کے جذبات کے اظہار کی غرض سے کیا۔ شاہ سلمان اور سعودی عوام ضیوف الرحمن کی خدمت غیر معمولی کررہے ہیں۔ اس پر انہیں جتنا سراہا جائے کم ہے۔
 

شیئر: