Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراد علیشاہ دوسری مرتبہ وزیراعلی سندھ منتخب

  کراچی ... پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے۔انہوں نے 97 ووٹ حاصل کئے۔ اپوزیشن اتحاد کے شہریار مہر ن کو61 ووٹ ملے۔سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ڈویژن کا طریقہ کار استعمال کیا گیا ۔ اسپیکر سراج درانی نے مراد علی شاہ اور شہریار مہر کے حامی ارکان کو ووٹ دینے کے لئے علیحدہ لابی میں جانے کی ہدایت کی۔اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اراکین نے پیپلز پارٹی کے رہنما سراج درانی کو اسپیکر اور ریحانہ لغاری کو ڈپٹی اسپیکر منتخب کیا تھا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں حکومت سازی کا فارمولا طے؟

شیئر: