Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شراب پینے سے منع کرنےپر بیوی کی زبان کاٹ دی

کانپور۔۔۔۔یوپی میں کانپور کے کرنل گنج علاقے میں ایک شخص نے  بیوی کی زبان کاٹ دی۔اہلیہ اس کی شراب پینے کی لت سے پریشان  ہوکر اکثر وبیشتر روک ٹوک کیا کرتی تھی ۔رات گئے جب شوہر شراب کے نشے میں دھت گھر واپس آیا تو اہلیہ نے ٹوکاجس پر لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا۔ اسی دوران طیش میں آکر شکیل احمد نامی شخص نے بیوی کی زبان کاٹ دی۔ اہل خانہ نے اسے فوراً قریبی اسپتال میں داخل کرایا ۔ ایس ایچ او کرنل گنج اتل سریواوستونے بتایا کہ شراب پینے کی لت پر شوہر بیوی میں لڑائی جھگڑا شروع ہوگیا تھا اور طیش میں آکر قینچی سے بیوی کی زبان کاٹ دی۔ خاتون کی چھوٹی بیٹی کی تحریری شکایت درج کرکے ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -واجپئی کا مذاق اڑانے پر پروفیسر کی پٹائی

شیئر: