ایشیا کرکٹ کپ: ٹکٹوں کی فروخت شروع
دبئی : ایشیا کرکٹ کپ 2018ءکیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔ متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے میچز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت 20 سے 750 درہم مقرر کی گئی ہے۔ایونٹ میں پاکستان، ہند، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔