گوگل کی عقابی نظروں سے بچنے کیلئے نقل مکانی ضروری
لندن .... عالمی شہرت یافتہ آئی ٹی کمپنی گوگل جو سرچ انجن کے حوالے سے بیحد مقبول ہے اور جس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ دنیا کی کوئی شے اس سے پوشیدہ نہیں رہ سکے گی ۔ اسی دعوے کو چیلنج سمجھتے ہوئے کچھ ماہرین اور سائنسدانوںنے چند ایسے طریقے اور نسخے بتائے ہیں کہ جن کی مدد سے آپ خود کو اور اپنے محل وقوع کو گوگل کی تیز عقابی نظروں سے پوشیدہ رکھ سکتے ہیں اور مکمل پردہ داری کا لطف لے سکتے ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ گوگل کا کولیشن ٹریکنگ اکاﺅنٹ ختم کردیں اور یہ عمل بار بار جاری رہنا چاہئے۔ ایسا اس لئے بھی ضروری ہے کہ آپ کے محل وقوع کی پوری تفصیلات بلاشبہ گوگل کے پاس رہتی ہیں مگر بار بار جگہ کی تبدیلی پر نظر رکھنا اور خاص طور پر اس صورت میں جب آ پ کسی جگہ زیادہ دیر نہ ٹھہریں تو گوگل کی نظریں بھی دھوکا کھا سکتی ہیں۔