برطانیہ میں سرطان سے مرنیوالوں کی تعداد آسٹریلوی باشندوں سے زیادہ
لندن.... برطانیہ میں جلدی سرطان سے مرنے والوں کی تعداد آسٹریلوی باشندوں سے زیاد ہ ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ برطانوی عوام تعطیلات کے دنوں میں اپنا زیادہ تر وقت ساحلوں پر دھوپ سینکتے ہوئے گزارتے ہیں۔1970کے عشرے کے بعد کینسر کے مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے او ربرطانیہ میں کینسر سے مرنے والوں کی تعداد بھی بڑھی ہے اور یہ ایسی خطرناک اور مہلک بیماری ثابت ہوئی ہے جس میں ہر پانچواں برطانوی مرتا ہے۔ 2007ءسے 2016ءتک کینسر سے 26807افراد ہلاک ہوئے جبکہ آسٹریلیا میں اسی مدت کے دوران 19839افراد ہلاک ہوئے تھے۔ صرف 1975ءمیں برطانیہ میں جلدی سرطان کے 1800کیسز سامنے آئے تھے جبکہ آج روزانہ اوسطاً16000 افراد اس مرض میں اسپتال لائے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ دھوپ سینکتے ہیں اور تعطیلات کے دنوں میں ان ملکوں میں جاتے ہیں جہاں سورج آب و تاب سے نکلا ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ انہیں یہ بھی آگاہی نہیں کہ سورج کس طرح انکی جلد کیلئے نقصان دہ ہے۔