سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے جو دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے بین الاقوامی امورعبدالرحمن الراسی نے ریاض میں جنوبی افریقہ کے صدر کی خصوصی ایلچی سے ملاقات کی اور تحریری مکتوب وصول کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔