Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری سیاحتی کشتی بحیرہ احمر میں ڈوب گئی، 17 سیاح لاپتہ

سی سٹوری‘ میں31 سیاح اور عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔(فائل فوٹو: سبق)
مصری حکام کا کہنا ہے پیر کو بحیرہ احمر کے ساحل پر ایک سیاحتی کشتی الٹنے سے برطانوی شہریوں اور دیگر غیرملکیوں سمیت سترہ افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ دیگر کو بچا لیا گیا۔
 سیاحتی کشتی ’سی سٹوری‘ میں31 سیاح اور عملے کے 14 ارکان سوار تھے۔
عاجل نیوز کے مطابق کشتی کے ڈوبنے کا واقعہ مصر کے شہر مرسی علم کے شمالی علاقے  شعب سطایح میں پیش آیا۔ ریسکو ٹیموں نے بعض افراد کو بحفاظت نکال لیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
مصری میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریسکیو ورکرز نے کئی افراد کو بچا لیا جبکہ 17 اب بھی لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب بحیرہ احمر کوسٹ گارڈ کے ریجنل انچارج کرنل عمرو حنفی کا کہنا ہے حادثہ مرسی شہر کے شمالی علاقے میں کھلے سمندر میں پیش آیا حادثے کے اطلاع ملتے ہی مختلف ریسکیو ٹیمیں ]لاپتہ سیاحوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
ریڈ سی کمشنر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ صبح کے 5 بج کر30 منٹ پر کنٹرول ٹاور کو ’مے ڈے‘ کا سگنل موصول ہوا جس پر ٹاور نے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو ٹیموں کو مطلع کردیا۔
’سی اسٹوری‘ سیاحوں کو کئی روزہ غوطہ خوری کی لیے 24 نومبر کو مرسی علم کے پورٹ غالب سے روانہ ہوئی تھی جسے 29 نومبر کو الغردقہ پورٹ پر آنا تھا۔
ریسکیو کی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کےلیے فضائی جائزہ بھی لے رہی ہیں تاکہ جلد از جلد انہیں کو تلاش کیا جاسکے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانیہ، چین، فن لینڈ، پولینڈ اور سپین کے شہری شامل ہیں۔
بتایا گیا کہ کچھ سیاحوں کو ایک طیارے نے بچایا جبکہ انہیں بحری جہاز کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ بحریہ اور مسلح افواج کےتعاون سے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔
مصر میں بیجنگ کے سفارتخانے کا کہنا ہے’ حادثے میں بچائے جانے والے اس کے دو شہریوں کی صحت اچھی ہے۔‘
فن لینڈ کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ اطلاعات ہیں کہ لاپتہ دو سیاحوں کے پاس پولینڈ کی شہریت ہو سکتی ہے۔

شیئر: