Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور مکہ میں بارش، مسجد الحرام میں زائرین کی دعائیں

زائرین بارش کے دوران  طواف اورعبادت میں مصروف رہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ الحرمین)
سعودی عرب میں جدہ، مکہ مکرمہ سمیت کئی شہروں میں اتوار کو موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔
مکہ اور جدہ میں بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔ میونسپلٹی کی ٹیموں نے بارش کی صورتحال سے نمنٹے کےلیے ہنگامی اقدامات کیے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران  طواف اورعبادت میں مصروف رہے۔ 
زائرین نے بارش کے دوران ہاتھ اٹھا کر دعائیں مانگیں اور خانہ کعبہ کے غلاف سے لگ کر بھی دعائیں کیں۔
 بارش کا پانی خانہ کعبہ کی چھت سے میزان رحمت کے ذریعے نیچے گرتا رہا۔ اس روح پرور منظر کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
محکمہ شہری دفاع نے غیر یقینی موسمی صورتحال کے باعث پانچ ریجنز کے کھ علاقوں میں  شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ریاض، قصیم، الشرقیہ، الباحہ، عسیر اور مکہ مکرمہ کے علاقے بارش کی زد میں رہیں گے۔
یاد رہے قومی مرکز برائے موسمیات نے جدہ سمیت مکر مکرمہ ریجن کے متعدد شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا۔

شیئر: