Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں سمندری طوفان

ہوائی۔۔۔ امریکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان لَین اس وقت انتہائی طاقتور طوفانوں کی کیٹگری پانچ میں پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ چلنے والے جھکڑوں کی رفتار تین سوکلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے۔ اس وقت طوفان کا رْخ امریکی شہر ہونولْولْو کے جنوب مشرق کی جانب ہے۔ امریکی حکام نے ہوائی کے علاقے کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ جمعہ 24اگست کو اِس سمندری طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں کیونکہ یہ شدید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ گورنر ڈیوڈ ایجے نے ہوائی کے غیر ضروری سرکاری ملازموں کو بدھ 22اگست سے انتظامی رخصت پر بھیج دیا ہے۔

شیئر: