Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوم تلخ فیصلوں کیلئے تیار رہے ،شاہ محمود

اسلام آباد.... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہا ہے کہ پاکستان کے پاس گرفتار ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادوکے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں۔ عالمی عدالت انصاف میں ہمیں کامیابی ملے گی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ عالمی عدالت میں اپنا موقف موثر طور پر پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ ساڑے 4 برس میں کوئی وزیرخارجہ نہیں تھا۔ عالمی سطح پر کئی امور مسائل کی شکل اختیار کر گئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عام آدمی کے جذبات کی ترجمانی کی ۔کابینہ کے پہلے اجلاس میں انہوں نے بڑے فیصلے کئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہنمائی میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے۔جس کے لئے قوم کو تیار رہنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:عامر لیا قت کے خلاف نیا محاذ کھل گیا؟

شیئر: