Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کوامریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

  اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون کیا ہے۔ پومپیو نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ی اور عوامی فلا ح وبہبود کے ایجنڈے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔ دونوں رہنماوں نے افغانستان میں قیام امن پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔پاک،امریکہ مضبوط تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام سب کے لئے ضروری ہے ۔
مزید پڑھیں: ہندوستانی سیلاب متاثرین کو مدد کی پیشکش

شیئر: