مکہ جیلوں میں قیدیوں کی عید ملن
جدہ .... مکہ مکرمہ ریجن کے جیلوں کی انتظامیہ نے قیدیوں کے ساتھ عید الاضحی کے موقع پر عید ملن کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر مختلف جیلوں میں عید کی نماز کے بعد بڑے پیمانے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر جیل کرنل ماجد الدویش نے عید ملن کی نگرانی کی ۔ اس موقع پر جیل ڈائریکٹر نے قیدیوںکو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی۔