Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین‘ہوٹل میں آتشزدگی‘18ہلاک‘متعدد زخمی

بیجنگ۔۔۔چین کے شمال مشرقی شہر ہربن میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔شہر ہربن کے سن آئی لینڈ ریزورٹ ایریا میں واقع ہوٹل میں آتشزدگی کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں دارالحکومت بیجنگ کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں بھی 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جس کے بعد بیجنگ کی میونسپل گورنمنٹ نے فائر کوڈ اینڈ بلڈنگ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف خصوصی آپریشن' کا آغاز کیا تھا۔اس سے قبل 2010 میں شنگھائی کے ایک اپارٹمنٹ ٹاور میں آگ لگنے سے بھی 58 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

شیئر: