Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی فائرفائٹرز نے 6منزلہ عمارت کی ریلنگ میں پھنسی بچی کی جان بچالی

یانگ جیان ،بیجنگ.....  چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے اس شہر میں فائر فائٹرز نے حاضر دماغی اور برق رفتاری سے کام کرتے ہوئے ایک ایسی ننھی بچی کی جان بچائی ہے جو 6منزلہ عمارت کی ریلنگ میں کچھ اس طرح پھنس گئی تھی کہ سلاخوں کے درمیان اسکی گردن اٹکی ہوئی تھی اور وہ اسی سہارے لٹک رہی تھی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ 4سالہ بچی غالباً اوپری کسی منزل سے گری تھی اور پھر ریلنگ میں پھنس کر رہ گئی تھی۔ بچی کے چیخنے پر فائر فائٹرز کے آنے سے قبل کچھ پڑوسی بھی جمع ہوگئے اور جب فائر فائٹرز پہنچے تو یہ پڑوسی  زمین پر کمبل اور گدے تان کر کھڑے ہوگئے تاکہ اگر بچی گرے تو اسے چوٹ نہ آئے۔ مگر اس ساری ترکیبیں اس وقت دھری کی دھری رہ گئی جب بچی کی جان بچانے کیلئے ایک ہائیڈرولک آری کو استعمال کیا گیا اور دھاتی سلاخیں کاٹ دی گئیں اس طرح 4سالہ بچی کی گلو خلاصی ہوئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس مصیبت سے دوچار ہونے والی لڑکی موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت اپنے گھر میں تنہا تھی۔ گھر والے اسے چھوڑ کر کہیں گئے ہوئے تھے۔  اسی طرح وہ بالکونی میں پہنچی اور پھر گرل کی سلاخوں میں پھنس کر رہ گئی۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ آدھے گھنٹے تک اس ناگفتہ بہ حالت میں رہنے والی بچی کے سر کے نچلے حصے اور کنپٹی کے قریب معمولی چوٹیں آئی ہیں مگر اسکی حالت  خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔  بچپنا کیسا ہوتا ہے ؟ اس کا انداز اس واقعہ کی وڈیو دیکھ کر اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بے بس بچی چیخنے کے ساتھ پھنسی ہوئی گردن کے سہارے خود کو اس طرح حرکت دے رہی تھی جیسے جھولا دے رہی ہو۔ نتیجہ یہ تھا کہ کبھی اس کے چہرے پر خوشی نظر آتی اور کبھی بے پناہ اذیت۔ بہرحال اس عجیب و غریب واقعہ پر زیادہ تر لوگ ماں کی لاپروائی کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -برف سے 40ہزار سال پرانے گھوڑے کے بچے کی باقیات برآمد

شیئر: