مکہ کے ہوٹل میں حاجی نے خودکشی کرلی
مکہ مکرمہ ... 60سالہ بنگلہ دیشی حاجی نے مکہ مکرمہ کے المسفلہ محلے کے ایک ہوٹل میں خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی حاجی ہوٹل کے طہارت خانے کی چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ د م گھٹنے اور آکسیجن منقطع ہوجانے پر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مکہ مکرمہ کی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ بنگلہ دیشی حاجی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نظر نہیں آیابظاہر خودکشی کا کیس لگتا ہے۔ متوفی کی نعش سرد خانے میں محفوظ کردی گئی۔ مطلوبہ کارروائی مکمل کرکے تدفین عمل میں لائی جائیگی۔