Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ویٹرنری ڈاکٹروں کی شدید کمی

’پورے ملک میں صرف 5 ہزار بیطار ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر صلاح شامی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ویٹرنری ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’پورے ملک میں صرف 5 ہزار بیطار ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک میں مال مویشی، جانوروں اور چوپائیوں کی افزائش کے مقابلے میں بیطاروں کی شدید قلت کئی مشکلات پیدا کر رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت پانی و زراعت اور فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی  طلب پورا نہیں کر پا رہے‘۔
انہوں نے سعودی نوجوانوں کو ترغیب دی ہے کہ ویٹرنری کے شعبے کی ملک میں بہت مانگ ہے، اس پر توجہ دینی چاہئے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’70 فیصد بیماریاں جو انسان اور جانوروں میں مشترک ہے وہ دراصل جانوروں سے ہی منتقل ہوتی ہیں‘۔

شیئر: