Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساحلی علاقوں میں گرد، جنوب میں بارش

’الہدا اور الشفا میں شدید دھند ہوگی جبکہ جدہ، رابغ اور الشعیبہ میں تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مغربی ساحلی علاقوں میں  آج گرد و غبار رہے گا جبکہ جنوبی علاقوں میں بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ اور تبوک کے ساحلی شہروں  میں گرد وغبار کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے شمالی علاقوں تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں سردی کی لہر برقرار رہے جبکہ سرد لہر سے ملک کا وسیع رقبہ متاثر رہے گا‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الہدا اور الشفا میں شدید دھند ہوگی جبکہ جدہ، رابغ اور الشعیبہ میں تیز ہوا چلے گی‘۔
مدینہ منورہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’ینبع اور الرایس میں گرد آلود ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
 

شیئر: